مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی وفد کے ہمراہ کل اٹلی اور فرانس کے 4 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق صدر روحانی کل پہلے اٹلی کا دورہ کریں گے جہاں وہ اٹلی کے وزیر اعظم اور دیگر حکام کے سے علاقاغي اور عالمی مسائل کے بارے میں ملاقات اور گفتگو کریں گے صدر روحانی ویٹیکن میں پاپ اور ویٹیکن کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں اطلاعات کے مطابق صدر حسن روحانی بدھ کے دن اٹلی سے پیرس روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند اور دیگر اعلی فرانسیسی حکام کے ساتھ دوطرفہ ، علاقائي اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
آپ کا تبصرہ